متفرق

گلگت: ریڑھی بانوں کو کاروبار کے لیئےمخصوص جگہ مختص

گلگت(پ ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت خرم پرویز نے ریڑھی بانوں کو مخصوص جگہ مہیا کردی۔ اب کسی بھی ریڑھی بان کوروڈ پر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔احکامات جاری کردیے۔ان احکامات کے روشنی میں مجسٹریٹ چراغ الدین نے پونیال روڈ سے یادگار چوک تک تمام ریڑھی بانوں کو پارکنگ پلاٹ میں جگہ مختص کردی اس موقع پر انھوں نے ریڈھی بانوں کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریڈھی بانوں کی وجہ سے گلگت شہر میں ٹریفک کےشدید مسائل پیدا ہوچکے ہیں لہذا انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہیں کہ تمام ریڈھی بانوں کو پارکنگ پلاٹ میں کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی اور ان کو تمام سہولیات دی جائینگی۔اج کے بعد اگر کوئی ریڈھی بان روڈ پر نظر آیا تو ان کے اوپر جرمانہ کیا جائے گا۔اس موقع پر بلدیہ فورس اور پولیس کی باقاعدہ ڈیوٹی بھی لگا دی گئی تاکہ احکامات پر عمل درآمد ہوسکے۔یاد رہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ریڈھی بانوں کو بھی پابند بنایا ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button