تعلیم

جامعہ نصرۃ الاسلام کے رزلٹ ۹۹ فیصدرہا

گلگت(خصوصی نامہ نگار)جامعہ نصرۃ الاسلام کے طلبہ کا رزلٹ کا اعلان کردیا گیا۔ رزلٹ ۹۹ فیصد رہا۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں جامعہ کے رئیس مولانا قاضی نثاراحمد نے انعامات تقسیم کیے۔ رزلٹ کی تقریب میں جامعہ کے تمام اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا محمد سلیم نے ششماہی امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کیا۔ درس نظامی کے طلبہ میں حسین اللہ،شفیق اللہ،عباداللہ،گلزار احمد،نظام اللہ اور وقاص احمد نے اپنے درجات میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ جامعہ نصرۃ الاسلام ماڈل اسکول کے شکر دین،نقیب اللہ، اعظم طارق، عبداللہ،عبداللہ حمیدالرحمان اور محمد اعظم نے اپنی اپنی کلاسوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔جامعہ نصرۃ الاسلام تحفیظ القرآن کی پانچ کلاسوں کے ۲۲طلبہ نے بھی قرآن کریم کے امتحان میں سو سو نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کئی طلبہ نے۹۹ نمبر حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو رئیس الجامعہ مولانا قاضی نثاراحمد نے نقد انعام اور تعارفی اسناد سے نوازا۔جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا سلیم نے جامعہ کے ششماہی امتحان کا رزلٹ پیش کرتے ہوئے طلبہ کی کارکردگی اور تعلیمی رپورٹ بھی پیش کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جامعہ کے گرلز ونگ( بنات) کا رزلٹ بھی جلد اناونس کیا جائے گا۔ محمدسلیم نے مزید کہا کہ جامعہ نصرۃ الاسلام میں درس نظامی کی تعلیم دورہ حدیث تک دی جاتی ہے جبکہ اسکول کی تعلیم میٹرک تک دی جاتی ہے۔ جامعہ میں تحفیظ القرآن کا ایک بہت بڑا شعبہ بھی کام کرتا ہے جس میں ایک سو ستر لڑکے حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہورہے ہیں۔ جامعہ کی گرلز ونگ میں بھی ۶ سو کے قریب طالبات زیرتعلیم ہیں جن کا رزلٹ اگلے جمعرات تک اناونس کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button