عوامی مسائل

شگر: قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر نے برف باری سے متاثرہ گلاب پور اور وزیر پور کا دورہ کیا

شگر(عابد شگری) برف باری سے متاثرہ علاقوں کاجائزہ لینے کیلئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر سید موسیٰ علی بخاری نے گلاب پور اور وزیر پور کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے سڑکوں کی حالت اور لوگوں کی پریشانی کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی انہوں نے سول ڈسپنسری وزیر پور اور ونٹرینری ڈسپنسری کامعائنہ کیا۔ انہوں نے عملوں کی حاضری چیک کی اور وہاں موجود سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے وزیر پور میں مقامی لوگوں کی مسائل بھی سنی۔ جہاں لوگوں نے بجلی کی بحران اور ویٹرنری ڈاکٹر کیخلاف شکایات کی انبار لگائی۔ انہوں نے موقع پر ہی ویٹرنری ڈاکٹر محمد شریف کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا۔جبکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے محکمہ برقیات شگر کے حکام کو ہدایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button