تعلیم

ہنزہ : ‘امتحان سے پہلے امتحان’ اسٹوڈنٹس کیلئےفائدہ مند ہوگا، اسٹنٹ کمشنر ہنزہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن ہنزہ کے زیراہتمام "امتحان سے پہلے امتحان” کے نتائج کا اعلان ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی قائم مقام اسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انیس نے کہاکہ اس امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ امتحانات میں پوزیشنز لیکر ضلع ہنزہ کا نام روشن کرینگے اور میں تمام اساتذہ سے گزارش کرونگا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں کیو نکہ کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریگی ۔

اسٹنٹ کمشنر نے مزید کہاکہ ،امتحان سے پہلے امتحان ،اسٹوڈنٹس کیلئے بہت ہی فائیدہ مند ہوگا۔ سالانہ امتحان سے پہلے اپنے آپ کو آزمانے کا بہترین موقع ہے۔ جو اسٹوڈنٹس اس تعلیمی سفر میں کمزور ہے وہ مزید محنت کرکے اپنے تعلیمی معیار بہتر بناسکتے ہے۔ میں اس اقدام کی خیر مقدم کرتا ہوں۔ کیونکہ ہنزہ پڑھے لکھے لوگوں کا معاشرہ ہے ۔اس سے تعلیمی سفر میں بہترین نتائج آسکتے ہے ۔تعلیم کے علاوہ کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔لہذا میں والدین سے گزارش کرونگا کہ اپنے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی طرف راغب کریں ۔تعلیم کی جب بات آتی ہے تو لوگ ہنزہ کا مثال دیتے ہے یہ ہم سب کیلئے فخر کی بات ہے۔ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں پر تعلیمی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ سب آپ لوگوں کی محنت کا ثمر ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جان عالم نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کیلئے ایک صحت مند تعلیمی نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحت مند تعلیمی نظام تب تیار کرسکتے ہے جب ہم تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر حصول علم اور ترویج علم میں مصروف عمل ہونگے ۔امامیہ اسٹوڈنٹس کا یہ اقدام قابل فخروقابل تعریف ہے کیونکہ حصول علم کو عام کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی ایل آر عارف حسین نے کہاکہ علم ایک لازوال دولت ہے۔ ہمارے آخری نبی حضرت محمدﷺ نے فرمایا ہے کہ علم حاصل کرو چاہے حصول علم کے لئے چین تک جانا پڑے۔عارف حسین نے اپنے تقریر میں مزید کہاکہ حصول تعلیم بامعنی اور بامقصد تعلیم حاصل کرنے پر ضروردیا ۔ اور ایسی مثبت سرگرمیاں جس سے حصول علم کی خاطر ہو ہم ایسے اقدام کو سراہتے ہیں تعلیم ہی ہے جو انسان کو معاشرے میں معیار ملتا ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے داور شاہ ،ٹی، آر ،سی ہیڈ آف گلگت ریجن اُسوہ ایجو کیشن سسٹم نے کہاکہ ہنزہ کی ترقی اور امن کی اصل وجہ تعلیم ہے۔ تعلیم ترقی کی بنیاد ہے۔ اس کے زریعے ہم اپنے معاشرے کو تبدیل کرسکتے ہے اچھے اور بہتر تعلیم کیلئے اساتذہ کے کردار انتہائی لازمی ہے۔ ایک بہترین اُستاد ہی اچھے طالب علم پیدا کرسکتا ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس کی پری بورڈ امتحان ایک قابل تعریف اقدام ہے ۔

بعداز اس امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو انعامات دیےگیے۔ تقریب میں اسٹوڈنٹس ، اساتذہ ،والدین کیساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button