متفرق

شیرشال چترال، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اشیا اور مریضوں کی منتقلی جاری

چترال (بشیر حسین آزاد)پیر 13فروری کو پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے مشترکہ ریلیف اپریشن کے سلسلے میں5فروری کو شرشال کریم آباد کے روانہ کیے امدادی سامان جوکہ راستوں کی بندیش کی وجہ سے سوخت میں بذر یعہ ہیلی کاپٹر اُتاری گئی تھی کو پیر13فروری کو چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے پیدال شیرشال پہنچایااور53متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیں۔اس موقع پر جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن کی طرف سے بھیجے گئے چار لاکھ روپیہ چار متاثرہ زخمی اور شہدا کے لواحقین میں تقسیم کیے گئے۔چترال سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے26مسافروں جن میں زیادہ کی تعداد میں مریض موجود تھے کو پشاور پہنچایا گیا۔یہ ریسکیو اپریشن بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر کل 14فروری کو بھی جاری رہے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button