متفرق

استور: اسسٹنٹ کمشنرنےچور بازاری اور ذخیرہ اندوزی پر دو مل مالکان کو جیل بھیج دیا

استور( رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر استور ذید کا چور بازاری اور ذخیرہ اندوزی پر دو مل مالکان کو جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق استور کے دونو ں ملوں میں پنجاب کے تھیلوں کا مہر لگا کر مل مالکان آٹا بلیک کر کے1800روپے پر فروخت کرتے تھے۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر زید نے جال سازی کرتے ہوئے رننگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دونوں مل مالکان کو جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اس طرح عوام کے ساتھ دھوکہ کر نے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی اس اقدام کوعوامی حلقوں نے سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button