متفرق

ہنزہ : ہنزہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس، 5 مارچ کو نئی کا بینہ کے لیےانتخابات کرانے کا فیصلہ

ہنزہ ( اسلم شاہ ) ہنزہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس پریس کلب ہنزہ اجلال حسین کے صدرات میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ہنزہ پریس کلب کے عہدہ دارن اور ممبر ان نےبڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صدر پریس کلب ہنزہ اجلال حسین اور جنرل سکریٹری اکرام نجمی نے گزشتہ ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے ممبران کو آگاہ کیا اور کابینہ کے مقررکردہ اہداف کے حصول کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات سے ممبران کو آگاہ کیا ۔

اجلاس میں کابینہ کی مقرر کردہ معیاد مکمل ہونے پر 5 مارچ کوپریس کلب ہنزہ کے کا بینہ کا سالانہ انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر ان نے پریس کلب ہنزہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیاگیا اور اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب ہنزہ کے صدر اجلال حسین نے کہاکہ ہنزہ پریس کلب نے وسائل نہ ہونے کے باوجود کم وقت میں عامل صحافیوں کو درپیش مسائل کو ہر سطح پر نہ صرف اُجاگر کیا بلکہ اُن کے حل کے لیے مشترکہ عملی جدوجہد بھی کیا ہے جس کا واضح ثبوت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ ہنزہ کے موقع پر ہنزہ پریس کلب کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے صحافی وسائل نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل نہ صرف مقامی وصوبائی سطح بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پربھی اُجاگر کرنے میں مصروف عمل ہیں اور یہ ہنزہ پریس کلب کے لیے اعزاز کا مقام ہے۔ ا نہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا کابینہ اور عہدہ دران ہنزہ کے عامل صحافیوں اور ہنزہ پریس کلب کی ترقی کے عمل کو جاری رکھیں گے اور ہنزہ پریس کلب کو ترقی کی راہ پرڈالیں گے۔

اس موقعے پرجنرل سکریٹری اکرام نجمی نے کہا کہ ہنزہ پریس کلب ایک نوزائدہ پریس کلب ہے جسے قائم ہوئے صرف ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوا ہے۔ اس قلیل عرصے میں ہنزہ پریس کلب نے بہت سے سنگ میل حاصل کئے ہیں اور بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اس قلیل عرصے میں کابینہ کو بہت سے مسائل درپیش تھے جن کے حل کے لیے بہت سے عملی اقدات اُٹھائے گئے ہیں ۔اور امید ہے کہ آنے والا کابینہ اس عمل کو جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز عمل جاری رہنا ادارے کے مفاد میں ہے۔

اس موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے نائب صدررحیم اللہ کی صحت یابی کے لیے ممبرا ن نے نیک خواہشات کا اظہار کیا او ر امید ظاہر کی کہ بہت جلد صحت یاب ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button