گلگت بلتستان

خود کشی کے واقعات کی تحقیق کے لیے حکومت مکمل تعاون کریگی: سعدیہ دانش

sadia mulaqat
گلگت(سٹاف رپورٹر) مشیر سیاحت سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اے کے آر ایس پی اہم کردار ادا کر رہا ہے خطے میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں اگر اے کے آر ایس پی ان بڑھتے ہوئے خود کشی کے واقعات پر تحقیق اور رپورٹ مرتب کرے تو صوبائی حکومت ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔ اس سماجی برائی کو روکنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی یاسمین کریم  اور نوبالغان کی ترقی اور ان کا تولیدی صحت سے متعلق چلنے والے پراجیکٹ ایڈویسنٹ ایرلی یوتھ ڈویلپمنٹ کے ممبر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ اے کے آر ایس پی پراجیکٹ نوبالغان کی ذہنی ،جسمانی ،جذباتی اور سماجی ترقی سے متعلق پیشہ ورانہ معلومات کی فراہمی اور انہیں معاشرے کا ایک مثبت اور مفید شہری بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے.
اس موقع پر پروگرام منجر یاسمین کریم نے مشیر سیاحت کو نوبالغان کی ترقی سے متعلق چلنے والے پراجیکٹ کے بارے میں بریفینگ دی سعدیہ دانش نے اس پراجیکٹ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے حکومتی سطح پر ہر قسم کی مدد دینے اور ایک لائحہ عمل میں لانے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے اے کے آر ایس پی کی طرف سے خواتین ، نرسز، ڈاکٹرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نوبالغ آگاہی دوست مراکز اے ایف سی کے اساتذہ اور اسٹاف کو ٹریننگ و معلومات کی فراہمی پر ادارے کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کے مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں وہ تمام حقوق جو اسلام نے دئیے ہیں دلانے کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button