سیاست

استور: محکمہ ہیلتھ میں حالیہ تقرریوں کو منسوخ کر کے صاف و شفاف کمیٹی تشکیل دے کر بھرتیاں کی جائے- پاکستان پیپلز پارٹی استور

استور( بیورورپورٹ ) محکمہ ہیلتھ استور کے زیر اہتمام ہونے والی غیر قانونی تقرریوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی استور نے ایک اہم اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں سنیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے ، جنرل سیکرٹری محمد علی ،نائب صدر محمد رمضان ، شمس الدین ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ایڈوکیٹ عتیق الرحمن و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ایڈوکیٹ عتیق الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ میں ہونے والی حالیہ تقرریوں کو منسوخ کر کے صاف و شفاف کمیٹی تشکیل دے کر بھرتیاں کی جائے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر مظفر ریلے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری پارٹی نہیں ہے جو میرٹ کو فعال بنائے یہ پارٹی مارشل لا کی گود سے بنی پارٹی ہے یہ کیا میرٹ کو فعال بیائنگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم اپلیٹ کو رٹ گلگت بلتستان کو چیف جسٹس رانا محمد شمیم سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد سو موٹو ایکشن لے لیں۔ اس موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی استور دیامر ڈویژن کے نائب صدرمحمد طارق نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ استور کے عارضی ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے، جلد از جلد استور میں اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائنگے اور سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔ اس موقعے پر شمس الدین ، محمد موسیٰ و دیگر نے بھی ان بھرتیوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button