تعلیم

شگر: جتنی مراعات اور سہولیات اساتذہ کو دی جاتی ہیں وہ کسی اور ادارے میں نہیں ملتا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان

شگر(عابد شگری) اساتذہ کو معاشرے میں رول ماڈل ہونا چاہئے۔ جتنی مراعات اور سہولیات اساتذہ کیلئے گورنمنٹ نے دیا ہے وہ کسی اور ادارے میں نہیں لیکن اس کے برعکس نتائج مایوس کن ہے۔ کوئی بچہ سالانہ امتحان میں فیل ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار اساتذہ ہے۔ سکولوں کی حالت زار اور تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ اور ڈی ڈی اوز سخت محنت کریں۔ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی حلف برداری اورتعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر مجید خان،ڈپٹی ڈائریکٹر شگر عبدالحمید،تنظیم اساتذہ شگر کے صدر ناصر مہدی اور دیگر نے کہا۔ ضلع شگر میں نئے تعینات ہونے والے ایلمنٹری سکول ٹیچرزکی اعزاز میں تعارفی سیشن ڈیجیٹل لائبریری شگر میں منعقد ہوا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معاشرے کے مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہیں۔ جس شفاف طریقے سے اس سال یہ اساتذہ تعینات ہوئے ہیں لوگوں کی جانب سے اساتذہ سے بڑی توقعات وابستہ ہے۔ شگر میں تعلیمی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے۔ سکولوں کی حالت زار انتہائی خراب ہیں۔نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کریں۔سکولوں کے حالت زار اور تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کی ضرورت ہیں۔امید ہے نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اساتذہ محنت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں میں جتنی مراعات اور سہولیات اساتذہ کو دی ہے وہ کسی اور ادارے کو نہیں ملا۔ اس کے باؤجود سکولوں کے نتائج مایوس کن ہے اور کوئی بچہ سالانہ امتحان میں فیل ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار اساتذہ ہے۔ سکولوں کی حالت زار اور تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ اور ڈی ڈی اوز سخت محنت کریں۔ اپنے کچھ جیب خرچ کتابوں پرخرچ کریں اور خود بھی سیکھنے کی کوشش کریں کیونکہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button