معیشت

ہنزہ : حکوت مسگر میں برفانی چیتے کے حملہ سے نقصان کا تعین کرکے نقصانات کا ازالہ کرے۔ متاثرین

ہنزہ (بیوررپورٹ) ہنزہ کے دور آفتادہ گاوں مسگر میں گزشتہ دنوں برفانی چیتے نے مقامی لوگوں کے مویشوں پہ حملہ کر کےلاکھوں کا نقصان کیا، اس کے باوجو متاثرین نے اس نایاب جانور کو اپنے قبضے میں لینے کے بعدبغیر کسی شرط کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا ۔ گزشتہ دنوں مقامی لوگوں نے اس برفانی چیتے کو جال میں پھنسا کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور بعد ازاں محکمہ جنگلی حیات نے اس نایاب جانور کو قراقرم نیشنل پارک میں آزاد کیا تھا ۔اس حوالے سے متاثرین بشارت حسین ،مشروف خان ،حمید ،عبداللہ بیگ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نایاب جانور نے ہمارے لاکھوں روپے کا نقصان کروایا ہے اور حکومتی سطح پر اس کا ازالہ بھی نہیں کیا جارہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے برفانی چیتوں کی تعداد دنیا میں بہت کم ہے اور ہم نے اس کو پکڑنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کرکے اس کی تحفظ کیا ہے جس پر حکومت کو چاہیے کہ اس نقصان کا تعین کرکے ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے۔ متاثرین کے مطابق ایک ماہ کے دوران بشارت حسین کا 3پالتوجانور جن کی لاگت 45ہزار مشروف کے 4اور قیمت 70ہزار جبکہ حمید اور عبداللہ کے ایک ایک جانوروں کا نقصا ن ہوا ہے جس کی قیمت کم از کم 30ہزار تک ہے ۔واضح رہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات ان نایاب جانوروں کو تو تحفظ دیتی ہے مگر ان نایاب جانوروں کی وجہ سے نقصانات کے ازالے کے لئے کوئی قانون نہیں ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button