ماحول

حکومت نے سرکاری اداروں میں کی جانے والی بھرتیوں میں کرپشن کے ریکارڈ تورڈ د یے۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی استور

استور ( رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سر کاری اداروں میں ہونے والی تقرریوں میں کرپشن کے ریکارڈ تورڈ د یے۔ ہمارئے اوپر کرپشن کا الزام لگانے والوں نے سر کاری اداروں میں ہونے والی بھر تیوں میں کرپشن کے بڑے ریکارڈ قائم کئے۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی استور محمد رمضان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کسی لیگی کارکن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو خوب سنانے پر راتوں رات 30پولیس کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کئے گئے۔ اسی طرح محکمہ صحت استور کی داستانیں تو سب کے سامنے کھلم کھلا موجود ہیں۔ تمام ادار ے لیگیوں کے ہاتھوں یر غما ل بنی ہوئی ہیں۔ سر کاری اداروں میں میرٹ بھی (ن) لیگ کا کارکن ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام اداروں میں کرپشن کی انتہا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحقیقاتی ادارے بھی مکمل خاموش ہے۔ لیگی حکومت نے وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحقیقاتی ادارو ں کو بھی یر غمال بنایا ہے اور کھلم کھلا کرپشن کر رہے ہیں۔ حفیظ الرحمن اور اس کی گلوبٹ ٹیم نے اداروں کو مکمل تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ تمام بیوروکریسی اپنے آپ سے تنگ ہیں لیکن اب پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ان غلط اقدامات پر بھرپور احتجاجی تحر یک چلائینگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button