ماحول

الخدمت فاونڈیشن کی ٹیمیں ضلع دیامر اور غذر میں متاثرین کی فہرستیں تیار کررہے ہیں، امدادی اشیا تقسیم

گلگت( پریس ریلیز)الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے متاثرہ عاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور کی ہدایت پر حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کو خوراک ، خیمے ، ترپال اور لحاف تقسیم کر دئیے گئے، بسین ، سکارکوئی ، شوٹی ، نپورہ بسین اور دیگر علاقوں میں بے گھر افراد کو امدداد مہیا کی جارہی ہے،دیامر اور غذر میں الخدمت فاونڈیشن کی ٹیمیں سروے کے دوران متاثرین کی فہرستیں تیار کر رہی ہیں ، بہت جلد دیگر اضلاع تک ریلیف پہنچائی جائیگی، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ، جمعے سے بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو رہا ہے ، الخدمت فاونڈیشن نے اس حوالے سے تیاری کر لی ہے ، صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے رضاکاروں کو ہدایت کی ہیکہ بارشوں کے دوران لوگوں کی امداد کو یقینی بنائیں اور ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button