گلگت بلتستان

گورنر نے گلگت بلتستان میں غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام کے قانون پر دستخط کردیئے

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان میں غیر قانونی گاڑیوں کے روک تھام کے قانون پر باضابطہ دستخط کردیئے۔ اس قانون کے تحت گلگت بلتستان میں چابی چوراور ٹمپر گاڑیوں کو جانچ پڑتال کے بعد ضبط کیا جائیگا جبکہ اگر کسی گاڑی کا وارث نہ ملے تو اس کو بحق سرکار ضبط اور سرکاری امور کے لئے استعمال میں لایا جائیگا۔ اس قانون کی ضرورت اس وجہ سے محسوس ہوئی کہ چابی چور اور ٹمپر گاڑیوں کو مختلف قسم کے جرائم میں استعمال میں لایا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی پیدا ہوتی تھی۔ اس سے قبل غیر قانونی گاڑیوں بشمول چابی چور اور ٹمپر گاڑیوں کی روک تھام کے لئے کوئی قانون موجود نہیں تھا۔ اس قانون کے اطلاق کے بعد گلگت بلتستان میں نہ صرف غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پر بھی قابو پالیا جائیگا۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت غیر قانونی گاڑیوں اور سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی چاہتی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں جرائم کا مکمل خاتمہ ہوسکے اور مزید ایسے قوانین بنائے جائیں جس سے لوگوں کی جان و مال کی حفاظؓت ہوسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button