گلگت بلتستان

پی آئی اے کی پھرتیاں، گلگت پنڈی روٹ پر بلیک میں ٹکٹ بیچنے، اور فی ٹکٹ اڑھائی سے تین ہزار روپے رشوت لینے کا انکشاف

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پنڈی سے گلگت بذریعہ پی آئی اے سفر کرنے والے مسافروں کو ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ، شاہراہ قراقرم گلگت بلتستان تا پنڈی قدرتی آفت سے متاثر ہے جبکہ دوسری طرف پی آئی اے عملہ اپنی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکتوں سے مصنوعی آفت پیدا کرنے میں سرگرم ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ PIA نتظامیہ کی ملی بھگت سے گلگت سفر کرنے والے مسافروں کو ٹکٹ آن لائن میسر ہونے کے باوجود ایجنٹوں کے زریعہ بلیک میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ پنڈی سے گلگت کا ٹکٹ 7500روپے کا ہے جبکہ اندورن خانہ پی آئی اے ملازمین کی ملی بھگت سے دس ہزار روپ تک محتاج مسافروں کو ٹکٹ فراہم کیا جاتا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب عوام کے لئے ٹکٹ کی فراہمی کو آئن لائن کرتے ہوئے آسانی پیدا کیا گیا تھا تاہم ان کی آسانی میں بھی ہیرا پھیرا کرنے میں پی آئی اے بکنگ عملہ بھی پیچھے نہ رہے ہیں۔

پاکستان کے دیگر شہروں کے لئے ٹکٹ کی فراہم باآسانی دستیاب ہے مگر گلگت کے لئے پروازوں میں کمی ہونے کی وجہ سے عملہ  ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

مسافر وں سے پتہ چلا ہے کہ جب ٹکٹ کی وصولی کے لئے مسافر پی آئی اے بکنگ افس چلا جاتا ہے تو ان کو کہا جاتا ہے کہ ٹکٹ آئندہ چار سے پانچ دنوں تک نہیں جبکہ دوسری جانب اُ سی ٹکٹ کو وصول کرنے کے لئے ایجنٹوں سے رابطہ کیا جائے تو پرواز چلنے کے دن ہی کنفرم ٹکٹ مل جاتا ہے۔

مسافروں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کم از کم دو سے تین ٹکٹیں بلیک میں عوام کو فروخت کئے جاتے ہیں۔ مسافروں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، پی آئی اے کے بالا حکام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین کے خلاف انکوائری اور کاروائی کی جائے جو ادارے کے لئے بد نامی کا سبب بن جاتے ہیں۔ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت کی نہ صرفمسافروں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے مکمل انکوائری کیا جائے تاکہ پی آئی اے کو بد نام کرنے والے عملہ اور مارکیٹ میں کھلے عام غیر قانونی طور پر ٹکٹ فروخت کرنے والے ایجنٹ کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button