شعر و ادب

شگر ادبی بورڈ کی کابینہ تحلیل، دس دنوں میں نئی بابینہ تشکیل دی جائے گی

شگر(نمائندہ خصوصی)ادبی بورڈ شگر کی کابینہ تحلیل کرکے دس دن کے اندر نئی کابینہ بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ادبی بورڈ کے اراکین کا اہم اجلاس نائب صدر امیر علی عاشق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیمی امور کے حوالے سے گفت شنید کیا گیا۔اجلاس میں ادبی بورڈ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ساتھ ہی بورڈ کے صدر کی جانب سے تنظیمی امور میں غیر دلچسپی اور غیرفعالیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور فوری طوری نئی تنظیم سازی پر زور دیا گیا۔ممبران کی جانب سے نئی ممبر سازی اور کابینہ کیلئے نائب صدر امیر علی عاشق کو مکمل اختیار دے دیا۔ جس پر انہوں نے موجودہ کابینہ کو فوری طور تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اعلان کیا کہ دس دن کے اندر نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ جس کیلئے تمام ممبران سے مشاورت کی جائے گی۔ساتھ انہوں نے ادبی بورڈ شگر کیلئے گرانٹ کے اعلان اور منظوری پر ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نیب ایک خطیر گرانٹ ادبی بورڈ کیلئے اپنے فنڈز سے دیا۔جو کہ انکا ادب سے گہری وابستگی اور محبت کا ثبوت ہے شگر کے ادب سے وابستہ افراد ان کی اس جذبے کی قدر کرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کیساتھ ادبی بورڈ شگرکے تمام ممبران شرافت علی ناصر کا بھی انتہائی مشکور ہے کہ انہوں نے ایوان ادب کیلئے مفت زمین فراہم کیْ جہاں ایوان ادب کی بلڈنگ تعمیر کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button