ثقافت

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے زیرِ اہتمام جشن نوروز روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

علی آباد: ضلع ہنزہ کے ہیڈکوارٹر علی آباد میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیرِ اہتمام جشنِ نوروز روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پروگرام کے دوران اداکاروں، شاعروں اور گلو کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹا۔ رقصِ تلوار، جٹ ڈانس اور دیگر منفرد آئٹمز پیش کر کے فنکاروں نے محفل کو رونق بخشا۔

اس موقع پر ہنزہ آرٹس کونسل کی پانچویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار خان خصوصی طور پر شریک ہوے۔ ان کے علاوہ جاپانی سیاحوں کی ایک دس رکنی ٹیم نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی کے نمائندے اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت۔ سخت سردی کے باوجود پروگرام رات گئے تک جاری رہا، اور حاضرین خوب محظوظ ہوے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button