لاہور : جامعة المنتظر کے سینئر مدرس مولانا موسی بیگ نجفی آج لاہور میں رحلت فرما گئے۔
مولانا موسی بیگ نجفی کا شمار پاکستان کے معروف علماء میں ہوتا تھا ان کا تعلق ہنزہ کے گاوں گنش سے تھا۔ مولانا مرحوم نے اپنی تمام زندگی دین کی تبلیغ اور درس و تدریس میں بسر کی۔ کئی کتابوں کے مصنف رہے۔ تمام عمر کسی بھی مذہبی و سیاسی جماعت کے ساتھ منسلک نہیں رہے۔انتہائی شریف النفس اور سادگی ان کی پہچان رہی۔ پاکستان کے سینر علماء کرام نے ان سے فیض حاصل کیا۔
کچھ عرصے سے علیل تھے آج جمرات کی صبح لاہور میں اس دار فانی سے انتقال کر گے۔ان کی تدفین آج مغرب کے بعد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ہی کی جاے گی۔