سیاست

بعض عنا صر کی طرف سے شندورکو متنازعہ بنانے کی کوششوں پر نظر رکھی جائے، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی

چترال (بشیر حسین آزاد) کالم نگار ،دانشور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی نے وفاقی حکومت ، سکیورٹی اداروں اور ملکی سلامتی کی لئے کام کرنے والی ایجنسیوں کی توجہ گلگت بلتستان میں بھارتی لابی کی پر اسرار سر گرمیوں کی طرف دلاتے ہوئے اخبارات اور سوشل میڈیا میں بعض عنا صر کی طرف سے شندور کو ایک بار پھر متنازعہ بنانے اور پاک فوج کے خلاف ہر زہ سرائی کرنے کی کوششوں پر نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اخباری بیا ن میں ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو کو دی جا نے والی سزائے موت کی توثیق کے اگلے روز گلگت بلتستان کے مخصوص حلقوں کی طرف سے شندور میں پاکستان کی فوجی چوکی اور خیبر پختونخوا کے پھا ٹک پر اعتراض کرنا قابل فہم ہے کلبھوشن کو سزا سنائے جانے کے بعد گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے والے حلقوں کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے وہ پاک فوج کی چوکی ، چترال کے عوام کی ملکیتی جا ئداد اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے سٹیڈیم کی تعمیر پر واویلا مچا رہے ہیں وزارت داخلہ اور ملکی سلامتی کی ایجنسیوں کو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے درمیا ن غلط فہمیان پیدا کرنے والے ملک دشمن عنا صر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور اس بات کی تحقیق کرنی چاہیے کہ کلبھوشن یا دیو کو سزاسنا نے کے ساتھ ہی ان لوگوں کو شندور کا درہ کیوں یا د آیا دال میں ضرور کالا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button