چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر پولو ایسوسی ایشن دیامر محمد جمال نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان اور سپورٹس بورڈ جی بی بابوسر پولو ٹورنامنٹ سازش کے تحت منعقد نہیں کرتے ہیں ہر سال کے ائر سپورٹس کلینڈر میں شامل کئے جانے کے باوجود فنڈنگ قریب ترین علاقوں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کرکے فنڈ ہضم کیا جارہاہے جو قابل قبول نہیں ۔۔۔۔۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابوسر پولو ٹورنامنٹ دنیا کے سب بلند ترین پولو گراوٴنڈ کی حثیت سے نمایاں ہو چکا ہے لیکن بعض سرکاری لوگ تعصب کی وجہ سے حکومت کو گمراہ کررہے ہیں کہ دیامر میں حالات خراب ہیں حالانکہ دیامر اس وقت گلگت بلتستان کا سب سے پرامن ضلع ہے انہوں نے کہا کہ 2007 میں عوام دیامر کی مہمانوازی سے پورے خطے کے لوگ متاثر ہوئے تھے اور یہی جذبہ آج بھی عوام میں ہے انہوں نے کہا کہ بابوسر پولو گراوٴنڈ اور چلاس پولو گراؤنڈ کی حالت ناقابل بیان ہے لیکن محکمہ سیاحت اور سپورٹس بورڈ کو احساس تک نہیں ہے کہ ان گراوٴنڈز کو مرمت کریں انہوں نے کہا کہ دیامر کو کھیلوں میں نظرانداز کرنے کی پالیسی کو ترک کرکے سپورٹس میلے کا اہتمام کیا جائے ورنہ کھلاڑی اور عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے