عوامی مسائل

شگر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

شگر(نامہ نگار)محکمہ تعمیرات کی غفلت اور بے حسی کی انتہا ،شگرکی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔شگر بازار اور مین شاہراہ میں جگہ جگہ ٹوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔روڈ کے کنٹریکٹر کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا بے دریغ استعمال کی وجہ سے سڑکیں چند سالوں کے اندر ہی میں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں اور راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی جانب سے سڑکو ں کی مرمت اور ری کارپینٹنگ کیلئے اب تک کوئی خاطر خواہ بندوبست نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے۔روڈ قلیاں ٹوٹے ہوئے کلوٹ اور سڑکوں پر مٹی ڈال کر چھپانے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاہم سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں لہذا صوبائی حکومت نوٹس لیکر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں ورنہ مین سڑک میں پڑی کھنڈرات کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button