گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو وزیر اعظم کےسی پیک کانفرنس میں شامل نہ کرنے کیلئے بھارت کی طرف سے کو ئی دباو نہیں تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا

اسلام آباد(فدا حسین) ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو سی پیک کانفرنس کیلئے وزیر اعظم کے وفد شامل نہ کرنے کیلئے بھارت کی طرف سے ممکنہ دوباؤ کو قیاس آرائی قرار دیا ۔جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک معاشی ترقیاتی منصوبہ ہے جو صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ اس خطے کے تمام ممالک کو اس سے فائدہ ہوگااوراس منصوبے میں شامل تمام ممالک کا اس میں برابر کاحصہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتہ چین میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے وفد میں گلگت بلتستان سے کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کی طرف سے مسلسل تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بھارت پر مقبوضہ کشمیرکی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ساز ش کرنے الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح غیر مقامی افرادکو کشمیر میں آباد کرنا اقوام متحدہ کی قرارداوں کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب کے جیلوں میں موجود قیدیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہناتھا کہ وہاں پرپاکستانی سفارت خانے کے اہلکارمستقل بنیادی جیلوں کا دورہ کر معلومات لیتے ہیں اور قیدیوں کو کونسلر رسائی بھی دی جاتی ہے۔
نفیس ذکریا نے عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے مقدمے میں ویانا کنونشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالتِ انصاف کے آرٹیکل 36 ٹو پر ریوائزڈ ڈکلریشن داخل کیا ہے جو 1962 کے ڈکلیریشن سے زیادہ جامع تھا اور اِس میں جاسوسی اور دیگر امور سے متعلق شقوں کو شامل کیا گیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button