متفرق

محکمہ زراعت غذر کے زیرا ہتمام پھنڈر میں میوزیکل شو کا انعقاد

غذر(محبت حسین دانش) محکمہ زراعت غذر کے زیرا ہتمام پھنڈر میں میوزیکل شو کا انعقاد کیاگیا ۔ میوزیکل شو میں غذر پریس کلب کے ممبران کے علاوہ عمائدین اور علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پھنڈرمحکمہ زراعت کے ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس شو میں شینا کے معروف شعراء کے علاوہ پھنڈر سے تعلق رکھنے والے کھوار زبان کے شعراء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ شو میں غذر پریس کلب کے ممبران نے صدر پریس کلب جاوید قبال کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔میوزیکل شو کے بعد ڈی ڈی زراعت صحافیوں کو پھنڈر میں موجود ایگریکلچر نرسری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت غذر محدود وسائل کے باوجود بھی زراعت کی ترقی کے لیے کوشان ہے ۔زرعت کے شعبے کے ترقی کے لیے محکمے کی کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پھنڈر میں آلو کی پیداوار بہتر ہے جس کی مذید بہتری کے لیے اقدامات کیں جارہے ہیں۔تقریب میں سابق ڈسٹرکٹ کونسل پھنڈر شاہ جہاں اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button