ماحول

شگر: مویشیوں کی نقصانات سے تنگ یونو کے عوام نے خونخوار جنگلی بھیڑیوں کو مارنے کا باقاعدہ اجازت مانگ لیا

شگر(عابدشگری) مویشیوں کی نقصانات سے تنگ یونو کے لوگوں نے خونخوار جنگلی بھیڑیوں کو مارنے کا باقاعدہ اجازت مانگ لیا۔ محکمہ جنگلی حیات ہمارے نقصانات کا ازالہ کرنے میں سنجیدہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونو کے رہائشی انور علی اور دیگر نے کہا ہے کہ یونو میں گذشتہ کئی سالوں سے پالتو مویشیوں پر جنگلی بھیڑیوں کی حملوں میں دن بدن اضافہ ہورہے ہیں۔اب یہ بھیڑئے اس قدر نڈر اور طاقت ور ہوگئے ہیں کہ وہ دن کے اوقات میں گھروں اور جانوروں کی بھاڑ میں گھس کر جانوروں کو مار رہے ہیں۔اب تک سینکڑوں جانور ان خونخواروں کی نذر ہوچکے ہیں ہم مال مویشیوں پر بھیڑیوں کی بار بار حملے سے ہونے والے نقصانات سے تنگ آچکاہے ۔جنگلی حیات کے بقاء اور تحفظ کیلئے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی رویہ انتہائی مایوس کن ہے اب تک کسی وائلڈ لائف ادارے کے کسی فرد نے علاقے کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی ہم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ ہم کب تک اپنے پالتو مویشیاں ان خونخواروں کی نذر کرتے رہیں گے۔ یا حکومت اور محکمہ جنگلی حیات ہمیں ان جانوروں کے نقصانات کا ازالہ کریں ورنہ ہمیں ان بھیڑیوں سے خود نمٹنے کیلئے اجازت دیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر کو بھی اس بارے میں درخواست لکھا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button