چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گلگت سے راولپنڈی جانے والے سیاحوں کی کار رات گئے بابوسر ٹاپ پر حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں رات گئے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے آمین شاہ ولد نظیر شاہ صورت شاہ ولد زرمس شاہ اور احسان اللہ ولد نظیر شاہ ساکنان خیبر ایجنسی گلگت سے راولپنڈی بذریعہ بابوسر ناراں پر سفر کے دوران بابوسر ٹاپ پر تیز بارش کے دوران کار گہری کھائی میں جاگری ۔۔۔۔فوری طور پر دیامر پولیس اور ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر ریسکیو کا آغاز کیا اور تینوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس پہنچایا جہاں سے ضلعی انتظامیہ نے آبائی گاؤں کی طرف روانہ کردیا ہے ۔