کھیل

شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گلگت بلتستان کی ٹیمیں اور گھوڑے شندور پہنچ گئے

غذر ( فیروز خان ) دنیا کے بلندترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روز انٹرنیشنل پولو فیسٹول 21سے 24جولائی کے درمیان منانے کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں غذر میں محکمہ بی اینڈ آر نے چترال روڑ سے ملبہ ہٹانے کے لیے بھی کام شروع کردیا ہے ابتدائی مرحلے میں گوپس سے پھنڈر کے درمیان روڑ پر عرصہ دراز سے پڑے ملبے کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس سے روڑ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے شندور میں تین روز پولو فیسٹول کے انعقاد سے قبل وزیر سیاحت صوبائی حکومت نے بھرپور تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد تمام متعلقہ ادارے حرکت میں آگئے ہیں گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے گھوڑے اورکھلاڑی بھی شندور پہنچ گئے ہیں وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس سال شندور میلہ روایت سے ہٹ کر منایا جائے گا اور برابری کی بنیاد پر میلے کا انعقاد کرکے گلگت بلتستان کے عوام کی شکایات کا آزالہ کریں گے ۔ادھر شائقین پولو نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال شندور میں کھلاڑیوں کی غلط سلیکشن کے باعث گلگت بلتستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں میں میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا چناؤعمل میں لایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button