کھیل

چلاس : گینی سے تعلق رکھنے والے قائم الدین ملائیشیامیں جاری انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

چلاس (مجیب الرحمان) گینی سے تعلق رکھنے والے ڈاج بال گیم کے کھلاڑی قائم الدین کو ملائیشیامیں جاری انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے سلیکٹ کر دیا گیا۔ انہیں ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کے ہمراہ چھبیس ستمبر کو ملائیشیا روانہ کر دیا جائے گا۔قائم الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاج بال گیم میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنا ان کی خوش نصیبی ہے۔ملائیشیا میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button