تعلیم

اسوہ سکول یولتر کے طالبعلم مختار حسین نے 520 میں سے 503 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کرلیا

سکردو(چیف رپورٹر) فیڈرل بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ، اسوہ پبلک سکول یولتر کے طلباء نے میدان مار لیا ، اسوہ لولتر کے طالب علم مختار حسین نے 520میں سے 503نمبر لیکر پورے گلگت بلتستان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ، سکول ہذا کا سالانہ رزلٹ 97رہا جبکہ سکول کے 20طلباء نے A+جبکہ 18طلباء نے A گریڈ حاصل کر لیا ، جبکہ 12طلباء نے Bگریڈ حاصل کر لیا ، اسوہ لولتر کے طالب علم مختار حسین نے 520نمبروں میں سے 503نمبر حاصل کر کے پورے اسوہ سسٹم اور ساتھ ہی پورے گلگت بلتسان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ، مختار حسین کا شمار اسوہ یولتر کے ہونہار طلباء میں ہوتا ہے وہ ہمیشہ اپنی کلاس اور سکول میں اول پوزیشن پر آتے ہیں اور اپنی پوزیشن اپنے تعلیمی کرئیر تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، بہترین نتائج پر سکول ہذا کے پر نسپل اور اساتذہ کو مبارکبادی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں محسن ملت اور نامور عالم دین شیخ محسن علی نجفی نے بھی بہترین نتائج پر اسوہ لولتر کے طلاب اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اسوہ یولتر بہترین اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ، مختار حسین نے اپنی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی میں اساتذہ کی محبت اور والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں اسوہ یولتر کا تعلیمی میعار دیگر سکولوں سے کئی گنا بہتر ہے ، سکول ہذا کے پرنسپل نے طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اسوہ یولتر نے طلباء نے بہترین نتائج دے کر ثابت کر دیا کہ اسوہ یولتر کا شمار گلگت بلتستان کے بہترین اور معیاری سکولوں میں ہوتا ہے ،ہم انشا اللہ اپنی پوزیشن کا مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button