سیاحت

ہنزہ جانے والے سیاحوں کے لئے ناصر آباد پل پر انفارمیشن ڈیسک قائم

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن(ر) سمیع اللہ فاورق کا ٹورسٹ انفارمیشن ڈیسک ناصر آباد کا دورہ،ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات ، سیاحوں کا انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والے اقدامات پر اطمنان کا اظہار۔

ڈی سی ہنزہ نے آج ناصرآباد پل پر محکمہ سیاحت کی جانب سے لگائے گئے انفارمیشن ڈیسک کا معائینہ کیا ۔ انفارمیشن ڈیسک پر محکمہ سیاحت کی جانب سے ہنزہ کا دورہ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے مختلف سیاحتی مقامات کے بارے میں عمومی معلومات کے علاوہ ہوٹلوں کی نشاندہی اور نمبرات کے ساتھ قیام و طعام کی جائز قیمتیں بھی سیاحوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے بھی ملاقات کی۔ سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولیات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ضلع ہنزہ آکر بہت خوشی ہوئی ہے ۔

سیاحوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نہ صرف پاکستانی سیاحوں کے لئے ہزاروں کشش رکھتا ہے، بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے بھی ایک پر فضا اور پر امن علاقہ ہے۔

سیاحوں نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان سے ایسا پیغام لیکر جاتے ہیں کہ یہاں کے عوام مہما ن نواز ی اور پیار دینے والے ہیں۔

ڈی سی ہنزہ نے محکمہ سیاحت کی جانب سے قائم کردہ ایفارمیشن ڈیسک عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو مزید معلومات فراہم کرے تاکہ سیاح نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان سے ایک اچھا تاثر لیکر کر اپنا گھر واپس چلے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button