اہم ترینچترال

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا، چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

چترال(بشیر حسین آزاد) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں مجھے سب سے زیادہ خوشی آج کے دن ہوئی کہ آج میں اُس منصوبے کا افتتاح کررہاہو ں جو کہ گذشتہ42سالوں سے التوا کا شکار تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے بعد چترال کے عوام ٹنل سے سفر کرینگے جبکہ اس سے پہلے چترال کے عوام سال کے چھ مہینے ملک کے دوسروں حصوں سے کٹے رہتے تھے۔وزیر اعظم نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی درخواست پر چترال کے مختلف علاقوں کیلئے گیس پلانٹ کی منظوری بھی دی۔اُنہوں نے چترال کے اندر خواتین کے الگ یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹنل پر 27ارب روپے سے زیادہ خرچہ آیا اور ٹنل کا98فیصدکام مکمل ہوچکاہے۔اُنہوں نے این ایچ اے کو چکدرہ سے چترال تک موٹر وے طرز پر سڑک بنانے کی بھی ہدایت کی۔

لواری ٹنل کھنے کی خوشی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کنے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں وکلاء بڑی تعدا نے شرکت کی اور متفقہ طورپر چترالی عوام کے لئے20جولائی 2017کو ایک تاریخی اور تابناک دن سے تشبیہ دی گئی کیونکہ قیام پاکستان کے بعد آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سنجیدہ اور پُرخلوص عملی اقدام کی بدولت لواری ٹنل کا افتتاح کیا گیا۔

اجلاس میں وکلاء نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو اس عظیم منصوبے کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کو چترالی عوام کا مسیحا قراردیکر اُس کی خدمت میں سلام عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار چترال کے وکلاء جشن منائینگے اور شکرانے کے نوافل ادا کرینگے۔جشن کی تیاری میں مصروف وکلاء نے تمام مقدمات ملتوی کردی ۔

اجلاس کے بعدلواری ٹنل کے افتتاح کے دن کے سلسلے میں اظہار تشکر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کچہری روڈ سے ہوتے ہوئے پی آئی اے چوک میں جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے چترالی عوام کو مبارکباد دی اور چترال کے لئے میاں محمد نواز شریف کو مسیحا قرار دیا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار کونسل کے ممبر اور پی ٹی آئی کے رہنماعبدالولی خان ایڈوکیٹ نے میاں محمد نواز شریف کولواری ٹنل کے لئے خطیر رقم مختص کرنے اور کام میں دلچسپی لینے پر اُن کی تعریف کی اور اُنہیں چترال کے عوام کے طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1947میں آزاد ہوا مگر چترال کے لوگ آج صحیح معنوں میں آزاد ہوئے۔اُنہوں نے لواری ٹنل کی تعمیر میں دلچسپی لینے اور کام شروع کرنے پر ذولفقار علی بھٹو اور پرویز مشرف کی بھی تعریف کی۔اور کام میں رکاوٹ بننے والے حکمرانوں پر شدید تنقید کی۔

وکلاءء نے لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی ریلی کے شرکاء نے بھٹو ،مشرف اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی چترال پریس کلب پہنچنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔جہاں پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے قرارداد پریس کلب کے نمائندؤں کے حوالے کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button