کیریئرگلگت بلتستان

گلگت یونین آف جرنلسٹس کے آئین کا مسودہ جنرل باڈی میٹنگ میں پیش کرنے کے لئے متفقہ طور پر منظور

گلگت( پ ر)گلگت یونین آف جرنلسٹ کا ایک اہم اجلاس صدر خالد حسین کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کابینہ کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں گلگت یونین آف جرنلسٹ کے آئین کو متفقہ طور پر پاس کیا گیا اور اس آئین کے مسودے کو کچھ دن بعد یونین کے جنرل باڑی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جہاں سے باھری اکثریت سے پاس کرنے کے بعد باقائدہ یونین کا حصہ بن جائے گا اور اس آئین کے ذریعے یونین کے معاملات چلائے جائیں گے ۔گلگت یونین آف جرنلسٹ کے آئینی سازی ،جامعہ اور مکمل آئینی مسودہ تیارکرنے پر سیکریٹری جنرل GUJرستم علی کو تمام ممبرن کابینہ نے خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر صدرگلگت یونین آف جرنلسٹ خالد حسین نے کہا کہ آئین سازی مکمل ہونے کے بعد گلگت شہر اور آس پاس کے عامل صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے باقائدہ جد و جہد کرینگے اور ہم بھرپور انداز میں صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے کردار ادا کریں گے ۔

اجلاس میں نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب ،غیر معمولی جنرل باڑی اجلاس ،یونین کے دوبارہ ممبرسازی اورسابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور مختلف کمیٹیوں کو دی جانے والی ٹاس کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اجلاس میں حلف برداری تقریب اور جنرل باڑی اجلاس فوری طورپر بلانے پر زور دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button