عوامی مسائل

ملبہ مکمل طور پر صاف کرنے تک شاہراہِ بابوسر بند کرنے کا نوٹس جاری

چلاس (شہاب الدین غوری سے )ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے شاہراہ بابوسر ناراں پر لینڈ سلائیڈنگ مکمل طور پر صاف کرنے تک ٹریفک کے لئے بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو ہدایات دی ہیں کہ فوری طور پر شاہراہ کو کلیر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، اور شاہراہ بابوسر ناراں مکمل طور پر کلیر ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔

اس حوالے سے پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت پر لگائی گئی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

شاہراہ بابوسر ناراں پر ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر دیامر نے شاہراہ کے وزٹ کے دوران ٹریفک کی زیادہ رش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ایریا میں ٹریفک کئی کئی گھنٹے بلاک ہونے کی وجہ سے لگایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button