خبریں
گلگت: دینور میں شہید کپٹین قیوم کے نام سے منسوب روڈ کا افتتاح

گلگت( فرمان کریم) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ علاقے کے مسائل میرے مسائل ہے۔ عوام کے تعاون سے حلقہ3کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ سابق دور حکومت میں حلقہ 3مسائل میں گرا ہو ا تھا۔ عوام نے مجھے منتخب کیا اب میرا فرض ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کروں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دینور میں شہید کپٹین قیوم کے نام سے منسوب روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ، ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ اور چیف انجینئر محکمہ ورکس رشید احمد بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اس حلقے کی طرف توجہ ہی نہیں دیا تھا۔ حلقے میں مسائل ہی مسائل تھے مجھے یقین نہیں تھا کہ مسائل حل ہو نگے۔ لیکن عوام کے تعاون اور اللہ تعالی کے فضل کرم سے مسائل حل ہونے لگے ہیں۔ اس روڈ کی تعمیر کے لئے بڑی محنت کرنا پڑا۔ چونکہ عوام کو ذریعہ آمد ورفت کی ضرورت ہے ۔ جب تک ذریعہ آمد رفت نہ ہو تو عوام خوشحال نہیں ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا اس روڈ کی ٹنیڈر کا موقع آیا تو صوبائی صدر پی پی پی نے عدالت سے رجوع کیا تاکہ روڈ کا کام نہ ہوسکے لیکن معزز عدالت اور اللہ کے کرم سے ترقی کے دشمنوں کو منہ ی کھانے پڑی اور آج عوام کی دلی خواہش پوری ہو رہی ہے۔ یہ ان پارٹی کی حالت ہے جو حلقے میں ایک کلوٹ بھی نہیں بناسکا آج حلقہ3میں ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر جل رہے ہیں۔ ایسے لوگوں عوام اور علاقے کے دشمن ہیں جو نہ تو خود کچھ کرتے ہیں اور نہ ہمیں کچھ کرنے دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ کوئی جھوٹے وعدے نہیں کئے۔ ہمارا دل صاف ہے ہم اس علاقے اور عوام کے لئے مخلص ہیں۔یہاں کی حالت دیکھ کر میں عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں عوام کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے اب میرا فرض ہے کہ ان کی آواز کو اسمبلی تک پہنچاوں۔





