سیاست

روندو : سیاست کرنے والے ملازمین کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سکندر علی

روندو (خبر نگار خصوصی) چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سکندر علی نے کہا ہے کہ علاقے میں میرٹ کے مطابق کام کر نے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ سرکاری اداروں کے معاملات میں ہم نے کبھی مداخلت نہیں کی تاہم کسی بھی سرکاری ادارے کے ملازمین اپنی ڈیوٹی سے ذیادہ سیاست اورکام چوری کریں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ روندو میں کام کر نے والے اداروں کے سر براہان سمیت اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ اوز کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ذاتیات اور مفادات کی خاطر کسی کی حق تلفی کی گئی اور نا انصافی ہوئی تو ان کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے گزشتہ روز لشی تھنگ میں عوام کی جانب سے رکن اسمبلی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ روندو میں اس وقت کا عوامی نمائندہ کوئی کمزور نہیں اپنے علاقے کے عوام کے حقوق کا ہر لحاظ سے تحفظ کیاجائے گا ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے تاہم انسان ہونے کی خاطر غلطی ہو سکتی ہے لیکن کبھی بھی ہم نے دانستہ طور پر علاقے کے مفادات کا کبھی سودا نہیں کیااور انتہائی وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ جن لوگوں نے دس دس سال سو کر گزارے ہیں اور کبھی بھی اسمبلی میں کھڑے ہو کر عوامی مفادات کے حوالے سے ایک بار بھی آواز نہیں اٹھایا ان کے دور کے مقابلے میں علاقے میں ہم نے ہزار گنا ذیادہ کام بھی کئے ہیں اور اداروں میں میرٹ بھی بر قرار رکھا ہے اس کا روندو کے عوام خود بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں اس وقت عوام با شعور ہو چکے ہیں کام کرنے اور نہ کرنے والوں میں عوام خود تمیز کریں گے انھوں نے کہا کہ لشی تھنگ کے عوام نے ہر وقت ہمارا ساتھ دیا ہے ان کے دلوں میں میرے لئے اور میرے دل میں ان کے لئے جو محبت ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کر سکتاانھوں کہا کہ روندو میں میری اے ڈی پی کے علاوہ بہت بڑے منصوبے شروع ہور ہے ہیں جن میں ہرپوہ پاور پراجیکٹ اور گلگت سکر دو روڈ سر فہرست ہیں ان منصوبوں میں روندو کے مقامی لوگوں کے حقوق اور مفادات کی خاطر ہر موقع پر آواز اٹھائیں گے اور ان کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس حوالے سے عوام سے کسی صورت نا انصافی نہیں ہونے دیں گے ۔کیپٹن (ر) سکندر علی نے لشی تھنگ کے لئے ایک گرلز پرائمری سکول اور واٹر سپلائی سکیم دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button