ثقافت

ضلع نگر کے سیاحتی مقام ہوپر میں جاری ہفت روزہ ثقافتی میلہ اختتام پذیر

ہنزہ نگر (ذوالفقار بیگ ) ہوپر فیسٹول اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے قبل نگر آرٹس ایڈ کلچرل کونسل اور ہوپر یوتھ آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام شروع ہونے والے دنیا کی واحد وادی ہوپر ضلع نگر کے فیسٹول میں مقامی ثقافتی رنگ نمایاں رہے ۔ گلگت بلتستان کے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے مہمان بھی خوب لطف اندوز ہوئے ا یک ہفتے جاری رہنے والے اس ثقافتی تہوار میں ضلع نگر کے مختلف ثقافتی پروگرام باالخصوص دانیئل اور دو تلوار ڈانس نمایاں رہے ۔ اختتامی تقریب میں سیکریٹری جنگلات سجاد حیدر مہمان خصوصی تھے ۔ اختتامی تقریب سے سابق ر چیف انجینئیر مظفر عباس ،ممبر اسمبلی حلقہ چار نگر جاوید حسین ایم ایل اے حلقہ پانچ نگر حاجی رضوان علی ،ڈی ایف او نگر صابر حسین ، ڈی ڈی ایل جی آر ڈی، پروجیکٹ منیجر محمد حسن ،سب انجینئیر شوکت حسین، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ٹوریزم کاشف حبیب ، سابق امیدوار پی پی پی حلقہ ۵ زولفقار علی مراد اور کنزر ویٹر وائلڈ لائف محمود غزنوی نے خصوصی طو ر پر شرکت کی۔ ظفر عباس نے نگر کی تاریخ سے متعلق بتایا کہ نگر کی تاریخ میں تعلیم و تربیت کا بڑا اہم رول رہا ہے۔نگر سے مہاراجہ نگر اور رائل آرمی میں آج سے سو سال قبل کمیشنڈ آفیسر مقرر ہو ،گئے ہیں۔

سیکریٹری ٹوریزم سجاد حیدر نے کہا کہ ھوپر یوتھ نے اس قدر خوبصورت فیسٹول منعقد کر کے خود کو مبارک باد کے مستحق قرار دلایا ہے جس سے ہمارے بھی کام کرنے کے کا حوصلہ بڑا ہے ۔ ہم آئیندہ یہی پرو گرام ہوپر سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کے بعد وہی پہ منعقد کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم آئیندہ سال تک نگر میں بنجر زمینوں پر لاکھوں درخت بھی اُگائیں گے بس عوام سے ہمیں امید ہے کہ محکمہء جنگلات سے بھر پور تعاون کریں گے ۔

تقریب سے دیگر مہمانوں نے خطاب میں کہا کہ ایسی طرح کے پروگرام سے فیسٹول کے انعقاد سے دنیا ،بھر میں نگر کے خوبصورت چہرے کو بھر پور طریقے سے پذیرائی ملے گی۔ مہمانوں نے تقریب کے منتظمین کو نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔ فیسٹول کے اختتام پر تمام مہمانوں کو بارہ قسم کے نامیاتی طور پر تیار کئے گئے نگر کے روایتی کھانے بھی پیش کئے۔ پروگرام کے اختتام پر نگر آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے نائب صدر ،معروف ادیب و دانشور و مصنفف محمد اسماعیل تحسین نے میڈیا کو پروگرام کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے آخر میں میزبان ممبر اسمبلی حاجی رضوان علی نے فیسٹول کو اگلے سال بھی بھر پور انداز سے منانے سمیت شرکت کرنے والے تمام مہمانوں نے شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button