خبریں

اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے زیر اہتمام عشرہ ولایت کانفرنس کا انعقاد

سکردو ( )اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے زیر اہتمام عشرہ ولایت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کی صدارت رکن کونسل وتحریک اسلامی کے صوبائی صدر سید آغا عباس رضوی نے کی کانفرنس میں علمائے کرام کی کثیرتعداد کے علاوہ عمائدین شہر اور کارکنوں نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس سے رکن کونسل وصوبائی صدر اسلامی تحریک سید آغا عباس رضوی ، علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، شیخ محمد جواد حافظی ، شیخ علی طاہری ، آغا فضل شاہ الموسوی ، سید محمد علی الموسوی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانیت کی فلاح وبہبود اور انسانی اقدار کا تحفظ نظام ولایت میں محفوظ ہے و طن عزیز کے تمام مسائل در اصل نظام ولایت سے دوری کی وجہ سے ہیں مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کو 70سالوں سے آئینی حقوق سے محروم رکھنے ، اہم قومی معاملات میں نظرانداز کرنے کے باوجود یہاں کے محب وطن عوام دوسرے صوبوں کے لوگوں سے زیادہ وفادار ہیں جس کا ثبوت گلگت بلتستان کے طول عرض میں موجود سینکڑوں دیہاتوں میں مدفون شہداء کے قبروں پر نصب سبز ہلالی پرچم ہیں سی پیک کو چاروں صوبوں میں گماپھرا کر لے جایا گیا تاکہ سب سی پیک سے استفادہ حاصل کرسکے ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہونے کے باوجود سی پیک کے ثمرات سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے یہاں امن وامان برقرار ہے تو اس کا سہرا حکومتوں کو نہیں بلکہ علماء کو جاتا ہے لیکن حکومت علمائے کرام اور سماجی خدمات انجام دینے والے شخصیات کو فورتھ شیڈول میں ڈال امن پسندوں کو شدت پسندوں کی صف میں لا کر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کانفرنس میں باقاعدہ طورپر قرارداد پیش کیا گیا جس میں برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے تنظیموں اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی برماکے مسئلے پر خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button