جرائم

منشیات کے خلاف ہنزہ پولیس کے کریک ڈاؤن کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ شاہ گُل دینار۔

ہنزہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر نائب صدر شاہ گل دینار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کہ علی آباد تھانہ کے ایس ایچ او سید ابرار حسین کی منشیات فروشوں کے خلاف کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیونکہ اُنہوں نے ضلع ہنزہ میں منشیات کے خلاف اقدام اُٹھایا ہے ہنزہ کے باشعور عوام کی دیرینہ خواہش تھی کہ اس خوبصورت خطے سے شراب ،چرس ودیگر نشہ آور چیزوں کا خاتمہ ہوسکیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہنزہ سے منشیات کا خاتمہ یعنی مستقبل محفوظ ،ہمارے نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے ۔یہ تب ممکن ہوگا جب حکومت اپنی رٹ قائم کرکے بلاامتیاز منشیات کے خلاف چھاپے ماریں ۔ ایسا کوئی بھی بندہ نہیں بچنا چاہیے جو اس مکروہ دھندے میں براہ راست شامل ہو ۔ میں پولیس کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے اس مہم میں حصہ لیا ہے اور اُمید کرتے ہے کہ مستقبل میں بھی منشیات کے خلاف بلاتفریق مہم جاری رکھیں گے جب تک ہنزہ سے منشیات کا خاتمہ نہیں ہوتا ۔ہم ہر پیلٹ فارم پر پولیس کی حوصلہ افزائی کراتے رہیں گے ۔ اُنہوں نے پولیس محکمے کی زمہ داروں سے اپیل بھی کیا کہ ان پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات سے نوازا جائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button