خبریں

گلگت میں ساتویں محرم الحرام کے جلوس پر امن طریقےسےاختتام پذیر

گلگت (فرمان کریم)  ساتویں محرم الحرام کے جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر۔مرکزی جلوس نگرل امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے یادگار چوک سے گزر کر قزلباش محلہ میں پرامن طریقے سے اختتام پذیرہوگیا۔

جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک تھی. اس جلو س میں اہلسنت مسلک کے عمائدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔
جلوس کے راستوں پر گلگت بلتستان اسکاوٹس .پولیس اور رینجرز تعنیات تھے. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے. جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی اور ڈراؤن کیمرے سے کی گئی.

آئی جی پی صابر احمد . ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق جی بی اسکاوٹس. رینجرز کے اعلی حکام نے بھی سیکورٹی کا جائزہ لیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button