اہم ترین

سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسو سی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک عدالت کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

گلگت ( سٹاف رپورٹر)سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسان علی ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدراسد ایڈووکیٹ اور دیگر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وکلاء کے جائز مطالبات حل نہیں ہوئے وہ سپریم اپیلٹ بار ایسوسی ایشن کا بائیکاٹ کرینگے۔جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم اپیلٹ کورٹ میں غیر مقامی یا سابق جج کی تعیناتی کے خلاف وکلاء غیر معینہ مدت کے لئے کورٹ کاروائی کا بائیکاٹ کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم اپیلٹ کورٹ میں یہاں کے مقامی وکلاء میں سے جج تعینات کیا جائے ۔ جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ کئی دفعہ اس معاملے میں گورنر گلگت بلتستان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر قانون سے بات بھی کی اُنہوں نے ہمارے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے بھی تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پر عمل نہیں کیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن احسان علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان آئینی صوبہ نہیں ہے یہاں کے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق میسر نہیں ہے عوام عدلیہ سے انصاف کی توقعات رکھتے ہیں۔اب سپریم اپیلٹ کورٹ میں غیر مقامی اور سابق جج کی تعیناتی سے وہ بھی مخدوش ہو گئے ہیں۔اب وکلاء برادری کے ساتھ عوام بھی اس معاملے میں غیر مطمین نہیں ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ غیر مقامی جج کی تعیناتی سے یہاں کے وکلاء کو شدید تحفظات ہیں۔ اگر جج کی تعیناتی کرنا ہے تو مقامی وکلاء میں سے محنتی جج کو تعینات کیا ہے جس پر ہمیں کوئی اعتزاض نہیں ہو گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سپریم اپیلٹ کورٹ میں گریڈ ون سے لے کر گریڈ 22تک جو بھرتیاں ہو ئیں ہیں وہ غیر شفاف ہوئیں ہیں۔ ان بھر تیوں میں بھی غیر مقامی افراد کو نوازہ گیا ہے ۔ اگر یہی صورت حال رہی تو ہمارے مستقبل کہاں جائیں گے۔ ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے تعلیم یافتہ طبقے کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ایک سازش کے تحت ہمارے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلا جارہا ہے جو کہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ممبراں نے اب تک کوئی ایک بل بھی پاس نہیں کیا ہے صرف اپنے تنخواہ اور مراعات کو 300 فی صد بڑھانے کا بل پاس کیا ہے ان کو عوام کا کوئی خیال نہیں ہے۔ عوام کو صحت اور دیگر بنیادی حقوق سے زیادہ سستا انصاف چاہیے۔ جب انصاف معاشرے میں عوام کو نہ ملے تو عوام مختلف مسائل کا شکار ہو نگے۔ گلگت بلتستان کے وکلاء برادری یہاں کے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کو اپنے اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جج کی تعیناتی نہ ہونے سے عدالتی کاروائی میں خلل پڑرہا ہے۔ پریس کانفرنس میں عہدیداروں نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں مقامی جج کی تعیناتی تک بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات حل نہیں ہو تے وہ پہلے مرحلے میں بائیکاٹ جبکہ دوسرے مرحلے میں پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کی کال دینے کا اعلان بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button