سیاست

صوبائی حکومت کے اقدامات ترقی کا ضامن ہیں، حاجی غندل شاہ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات گلگت بلتستان کی ترقی کا ضامن ہے حکومت نے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا اپنی ایک بیان میں کہاکہ میرٹ پر بھرتیوں کے شفاف عمل سے بیروزگار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان مطمئن ہیں ہر ضلع میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع حاصل ہونگے سی پیک کے زریعے گلگت بلتستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو گلگت بلتستان کی ترقی دیکھی نہیں جاتی ہے اور وہ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے اخبارات کی حد تک زندہ رہنے کی کوششوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے سیاسی وژن کے مطابق گلگت بلتستان ایک خوشحال خطہ کے طور پر عالمی سطح پر ابھرے گا ۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button