چترال

چترال: مایہ ناز پولو پلیئر شہزادہ ریاض الدین نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پولو پلیئر شہزادہ ریاض الدین نے گذشتہ روز ایک شمولیتی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیر16اکتوبر کو عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کی ایک اجلاس کے دوران اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔چترال میں اے این پی کا کوئی بھی منتخب کونسلر نہ ہونے کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی نے چترال کی ترقی کے لئے خطیر رقوم فراہم کیے۔چترال میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں۔اُنہو ں کے کہا سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کااپنے دور حکومت میں چترال کا آٹھ مرتبہ دورہ کرنا چترالی لوگوں سے محبت کا ثبوت ہے۔اور چترال کے لوگوں کو بھی اُن کے چترال کے لئے بے لوث خدمات اور ترقیاتی کاموں کے صلے میں 2018کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دینا چاہئے اور اُنہیں بڑے مینڈیٹ سے جتوانا چاہیے۔ ہمارا قریبی ہمسایہ اورصوبے کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے اُن کا ہم پر حق بھی بنتا ہے کہ ہم اُنہیں ووٹ دیں۔اس سے پہلے چترال کے لوگ پنجاب اور سندھ کے لوگوں کو ووٹ دیتے رہے جس کا ضلع چترال کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اُنہوں نے کہا آج کے بعد میں عوامی پارٹی کا حصہ ہوں اور میں پارٹی کی ترقی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرونگا۔اس موقع پر عوامی پارٹی کے ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کہا کہ شہزادہ ریاض الدین کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شہزادہ ریاض الدین کی پارٹی میں شمولیت پر میں اے این پی کی طرف سے اُنہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ آجکل ایم پی اے سلیم خان عوامی نیشنل پارٹی کے کاموں کا کریڈیٹ اپنے کھاتے میں ڈال رہا ہے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔اے این پی کے دور حکومت میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں جو کہ صرف اور صرف امیر حیدر خان ہوتی کی چترال کے لوگوں سے محبت کانتیجہ تھا۔ چترال کے عوام تعلیم یافتہ لوگ ہیں وہ سلیم خان کے جھوٹے دعوؤں پر کان نہ دھریں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں اے این پی کو مقبولیت مل رہی ہیں جس کی وجہ سے چترال کے کونے کونے سے لوگ جوق درجوق پارٹی شمولیت اختیار کررہے ہیں۔الحاج عید الحسین نے کہا کہ پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ہم پارٹی میں شامل ہونے والوں کو دلی خو ش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ضلع چترال میر عباد اللہ، تحصیل صدر 89شوکت جان، جنرل سیکرٹری تحصیل 89ڈاکٹر سردار احمد ،جائنٹ سیکرٹری آزاد علی شاہ ، سیکرٹری ثقافت شجاعت علی اورصدر ٹاون مقصودعالم بیگ موجودتھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button