اہم ترین

حکومت فوری طور پر سینئر صحافی کو قتل کی دھمکی دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس

گلگت(پ-ر) گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی حبیب الرحمن کو قتل کی دھمکی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر سینئر صحافی کو قتل کی دھمکی دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ پیر کے روز گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کا ایک مشترکہ اجلاس گلگت پریس کلب میں زیر صدارت اقبال عاصی صدر گلگت پریس ہوا جس میں گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے عیدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں سینئر صحافی حبیب الرحمن کو فون پر قتل کی دھمکی دینےپر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے اظہار آزادی رائے پر حملہ قرار دیا ۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سینئر صحافی کو قتل کی دھمکی دینے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button