اہم ترین

گلگت بلتستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 111، چار صحتیاب، ایک جان بحق

گلگت: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔ ان میں 111 مریضوں کی تیمارداری جاری ہے، 4 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر اسامہ ریاض اس موذی مرض کی وجہ سے جان بحق ہو چکے ہیں۔

ہفتے کے روز 8 مزید مریضوں میں مرض کی تصدیق ہوگئی۔ 337 مشتبہ مریضوں سے لئے گئے نمونوں میں مرض کی تشخیص ابھی باقی ہے۔

آبادی کے تناسب سے گلگت بلتستان کورونا وائرس سے پاکستان کا سب شے شدید متاثرہ علاقہ بن چکا ہے۔ جبکہ علاقے میں اس وقت صرف ایک ٹیسٹنگ مرکز کام کررہا ہے جس کی صلاحیت بہت محدود ہے۔

وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں گورنر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ بلتستان میں جلد ہی ایک تشخیصی مرکز قائم کیا جائے گا، مگر تاحال اس ضمن میں کوئی عملی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔

اس وقت سکردو میں مریضوں کی تعداد 44 ہے۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ مریض ضلع نگر میں ہیں، جہاں 35 افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button