خبریں

استور کے بالائی علاقوں میں گندم پہنچایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر استور

استور (سبخان سہیل ) استور کے بالائی علاقے قمری .منی مرگ سمیت دیگر سنو بونڈ ایریاز میں گندم کو بر وقت پہنچایا گیا ہے۔ استور کے تمام گوداموں میں گندم موجود ہیں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر نے پامیر ٹائمز سے گفتگومیں کہا کہ استور کے بالائی علاقوں کو مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہیں۔ اے درجے میں ٹاپ سنو فال ایریاز، بی میں اسے کم سنو بونڈ ایریاز اورسی کو مزید تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اس وقت استور کے تمام سنو بونڈ ایریاز میں گندم ڈیمپ کیا گیا ہے کسی قسم کی کوئی گندم کی قلت نہیں ہے استور کے ہیڈ کواٹر کے اندر جو روڈ میٹلنگ کا کام جاری تھا وہ سردی کے پیش نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم جو کلوٹ اور سائٹ نالیاں ہیں ان کا کام اس مہینے کے آخر تک فائنل کی جائیں گی جس کے بعد یہ کام مکمل بند کیا جائے گا، اگلے سال مارچ سے کام دوبارہ شروع کیا جائے گا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button