جرائمخبریں

یاسین: ٹینچونامی نشہ آور دوائی کو شراب کے طور پر فروخت کرنے والامنشیات فروش کواسپشل برانچ نے دھر لیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین میں ٹینچونامی نشہ آور دوائی کو شراب کے طور پر فروخت کرنے والامنشیات فروش جی بی اسپشل برانچ کے ہتھے چڑھ گیا ۔ جی بی اسپشل برانچ کے انچارج راجہ عادل نے شراب کے طور پر استعمال ہونے والی ٹینچونامی نشہ آور دوائی کے 150بوتلوں کے ساتھ ملزم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے یاسین پولیس کے حوالے کیا ۔

یاسین پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ یاسین میں انسداد منشیات زیردفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درجہ کرکے قانونی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی گاوں تھوئی سے تعلق رکھنے والے پیشہ وار منشیات فروش قربان ولی ولد اشرف ولی کو جی بی اسپشل برانچ کے انچارج راجہ عادل نے 150بوتل شراب کے طور پر استعمال ہونے والی نشہ آور مادرٹینچرنامی دوائی کے ساتھ رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے یاسین پولیس کے حوالے کیا ہے ۔قربان ولی نامی ملزم اپنے ذاتی موٹرسائیکل پر نشہ آور ادویات کا ایک کاٹن جس میں 150بوتل شراب کے طور پراستعمال ہونے والی دوائی موجود تھی کو لیکر یاسین سے تھوئی کے جانب جاتے ہوئے راستہ میں جی بی اسپیشل برانچ کے انچار ج نے گرفتار کیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ یاسین میں پہلے سے انسداد منشیات کے تین مقدمات درجہ ہے ۔یاسین پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات زیردفعہ 3/4کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتش کا آغاز کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button