خبریں

اسماعیلی گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کریم آباد ہنزہ نے متعدد کچرا دان نصب کر کے صفائی مہم کا آغاز کردیا

ہنزہ (فرمان کریم) ضلع ہنزہ میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے گرلز گائیڈز میدان میں آگئے ۔ سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے گرلز گائیڈز نے ضلع ہنزہ کے مختلف مقامات پر کچرا دانی نصب کرکے ایک مشال قائم کردی ہے۔ ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد کے گرلز گائیڈز نے علاقے کی بہتر امیج ، سیاحت کو فروغ اور سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے گھی کے کنستروں میں رنگ وروغن کر کے شہر کے مرکزی شاہراہوں میں نصب کرنا شروع کیا۔ ان رضا کاروں کا کہنا تھا کہ ملک اور بیروں ملک ہنزہ کی ایک پہچان ہے اس پہچان کو برقرا رکھنے،ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اور سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے ایسا اقدام اُٹھا یا تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ہنزہ آئیں اور یہاں کے پرفضا ء ماحول سے لطف اندوز ہو جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کریم آباد کے کمرشل ایریاز میں یہ ڈسٹر بین نصب کئے جائیں گئے اگلے مرحلے میں تمام ہنزہ میں اس پر کام کیا جائے گا۔ جبکہ عوامی حلقوں نے بھی گرلز گائیڈز کے کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس اقدامات سے ہنزہ کے بہتر امیج دنیا کے سامنے آئے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button