اہم ترینخبریں

گلگت بلتستان کے پہاڑوں ،معدنیات ، زمینوں اور جنگلات کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہیں۔ امجد ایڈوکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صو با ئی صدر نے ہیراموش ہنو چل کے مقام پہ عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں ،معدنیات ، زمینوں جنگلات کے مالک گلگت بلتستان کے لوگ ہیں۔ کسی کو بھی ہم اپنے ان وسا ئل پہ قبضہ کر نے نہیں دینگے۔ ہم چا ئینا یا انڈیا کے قانون کے تحت نہیں بلکہ آئین پاکستان ، قانون پاکستان اور بین الاقوامی قانون کے تحت یہ کہہ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کے تمام وسائل گلگت بلتستان کے عوام کے ہیں ہم اپنے آباواجداد کے دئیے گئے آزادی کو غلامی میں تبدیل ہو نے نہیں دینگےاور مقپون داس میں مفت میں اکنامک زون اور انڈسٹری بنا نے نہیں دینگے۔ اگر کو ئی بنا نا چا ہتا ہے تو ان کو ہما ری لاشوں سے گذر نا ہو گا کیو نکہ ہمارے پاس مستقبل کے لیئے سر چھپا نے کے لیئے جگہ نہیں ہے اور یہ لوگ خا لصہ سر کار کے نام پر عوامی اراضی کی بندر با نٹ کر رہے ہیں جسے ہم قبول نہیں کر تے ہیں اور حکومت کو متنبہ کر تے ہیں کہ وہ عوامی مفادات کے خلاف کام کر نے سے گریز کر ے ایسا نہ ہو کل ان کو منہ کی کھا نی پڑے گی اور اپنے محلے میں بھی چھپنے کے لیئے جگہ نصیب نہیں ہو گی ۔

انہوں نے اتوار کے روز ہیرا موش ہنو چل کے مقام پہ خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حق ملکیت کا ڈیماند ہم آئین اور قانون کے دائرےمیں رہتے ہو ئے کر رہے ہیں اور اسلام بھی ہمارے حق ملکیت کو تسلیم کر تا ہے اور ہم ان تینوں قوانین کے تحت اپنے وسائل اور زمینوں کے مالک ہیں۔ کسی ڈکٹیٹر کے قانون کو ہم نہیں مانتے ہیں ناتوڑ رول نہیں مانتے ہیں خالصہ سر کار کے قانون کو نہیں مانتے ہیں ہم ان قوانین کو اس لیئے نہیں مانتے ہیں کہ یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے ۔ اگر کو ئی ہمیں ہماری زمینوں سے بے دخل کر نا چا ہے گا ان کو ہماری لاشوں سے گذر نا پڑے گا اور ہم اپنے مستقبل کی قر با نی نہیں دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہیں کیا جا ئے ہم جمہوری طر ز عمل سے چل رہے ہیں اور مزیدمجبور کیا گیا تو پورے گلگت بلتستان کو جام کر دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہیں کرو ہم مجبور ہو گئے تو عوامی طاقت کا بھر پور مظاہر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مقپون داس میں کس بھی سر کاری ادارے کو لانے کی کوشش کی گئی تو ہمارے اوپر بلڈوزر چلا یا جا ئے اور ہم اپنے بزر گوں کی امانت کو ہر گز بندر بانٹ کر نے نہیں دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے مقپون داس کے حوالے سے انڈسٹریل زون کے حوالے سے میٹنگ کی تو عوامی سمندر سڑ کوں پہ نکل آئے گا ۔ہمارا موقف عوام کے ساتھ ہے اور ہم عوام کے لیئے کام کرینگے اور گلگت بلتستان کے عوام کے مفادات کا ہرسطح پہ دفا ع کر ینگے اور حفیظ الرحمن کو بھٹو ازم کے آگے دیوار بننے نہیں دینگے اور دیوار بننے کی صورت میں انکو بھر پور جواب دیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کو ئی مقپون داس سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے اراضی کی بند بانٹ کر ے گا اس کو بھر پور جواب دیا جا ئے گا یہ زمینیں ہمارے پاس امانت ہیں اور یہ امانت ہمارے آنے والے نسلوں کی ہیں جو ہم نے ان کو دینا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور حفیظ الر حمن حا دثا تی طور پر حکومت میں آئے ہیں اور اب اس کا مکروہ چہر ہ عوام کے سامنے آچکا ہے اور ان کے اس مکروہ چہرے کا جواب عوام خود دینگے۔ مزید گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ذیادتی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔

حق ملکیت اور حق حا کمیت کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سب ڈویژن دنیور کے صدر حسین اکبر شاہ اور شیخ عاشق حسین نا صری نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے با ئیس ہزار مر بعہ میل کا علاقہ آزاد کرا کر اس لیئے الحاق نہیں کیا تھا کہ ہماری زمینوں پہ نا جا ئز قبضے ہو ں اور ہمیں بے گھر کر دیا جا ئے۔ ہم نے مملکت پاکستان کے ساتھ اسلام کے نام پہ الحاق کیا اور اسلام میں ہماری زمینوں کے تحفظ کا حق حا صل ہے لیکن موجودہ حکومت اسلام اور قانون کے بر عکس کام کر رہی ہے اور ہماری اراضیوں کی بندر بانٹ کر رہی ہے اور مقپون داس سے ہمیں بے دخل کر نے کی کو شش کر رہی ہے ۔ مقپون داس ہیراموش کے عوام کی ملکیت ہے جو کہ ریکارڈ مال میں ثابت ہے ہم اپنے زمینوں پہ زبر دستی قبضہ کر نے کا کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حق ملکیت کے تحریک میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں چا ہیئے دیامر ، ہنزہ ، غذر یا کسی اور علاقے میں خا لصہ سر کار کے نام پہ بند ر بانٹ کی گئی تو ہم شدید احتجاج کر ینگے اور ہم آپس کے رواداری کے ساتھ اپنے حقوق کا تحفظ کر ینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button