نئے چیف انجنئر بلتستان ڈویژن کی تعیناتی تعطل کا شکار

سکردو ( بیورو چیف ) شعبہ برقیات بلتستان ریجن کے چیف انجینئر کی دوبارہ تعیناتی کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا سابق چیف انجینئر اکبر ناز کی پنشن کے بعد اب تک نئے چیف انجینئر کی تعیناتی عمل میں نہ آنے سے نظام کھٹائی میں پڑا ہوا ہے اس اہم عہدے کی اب تک تعیناتی نہ ہونے سے بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں برقیات سے متعلق اہم سرکاری اُمور بُری طرح متاثر ہورہی ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے فوری طور پر محکمہ پاور سکردو کے چیف انجینئر کے عہدے کو پُر کرنے کی اپیل کی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments