کالمز

ٍٍٍخان صاحب آپ کے ساتھ بُرا ہوگا

تحریر:نوالھدی ٰ لیفتالی

اللہ تعالیٰ قوموں کو ان کی اعمال اور نیت کی بنیاد پر حکمران عطا کرتا ہے ۔ اپنے عظیم فلسفہ سے انسان کو آزمائش میں ڈالتا ہے ۔ اپنی عظیم رحمتوں سے نوازتا ہے ۔ جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر کرتے ہیں ۔ اور اللہ کی ان عظیم حاکموں کو ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہیں ۔ وہ ہی قومیں دنیا میں ترقی کرتی ہےاور ایک عظیم قوم ثابت ہوئی ہیں ۔

پاکستان کتنی عظیم رہنماوں کی جانی و مالی قربانی کے سبب معرض وجود میں آیا ۔ اس عظیم مقصد کے لئے اللہ تعا لیٰ نے اس قوم کو کئی عظیم رہنماوں سے نوازا۔ ہمارے بہادراور حب الو طنی کے جذبے سے سرشار رہنماوں نے ایک عظیم قائد کی سربراہی میں اپنے خواب کی تعبیر کیلئے اپنے مہم کا آغاز کیا ۔ان رہنماوں کا مقصد ایک ایسا سر زمین و اسلامی ملک کا وجو د تھا جہاں ہر طبقہ فکر ، رنگ و نسل ، قوم و مذہب و دیگر تعصبات سے پاک زندگی گزارے ۔ جہاں سفارش اقرابا پروی ، دھاندلی جیسی وباء کی گنجائش نہ ہو۔ اس عظیم مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو قائد اعظم محمد علی جناح کی صورت میں صادق وامین رہنما عطا کی اورشاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسے عظیم مفکر عطا کی ۔

ان عظیم رہنماوں کی سوچ، ان کی نیک نیتی پراس قوم کے ہر فرد ہر طبقہ ان کی حب الوطنی کو سہراتے ہوئے ان کی حق گوئی پر لبیک کہا۔ ان کی انتھک محنت ان کی کاوشون سے ھم اس وطن عزیز میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔

پاکستان کی اس مٹی سے محبت کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس ملک میں اپنے وطن سے محبت کرنے والوں کی تعداد میں کمی نہیں ہوئی ہے اور جب بھی اس مٹی نے پکارا ہے اللہ نے اس مٹی کی تحفظ کے لئے اس ملک کی سا لمیت کیلئے کوئی محب وطن پیدا کرتا ہے ۔

تاریخ ہماری اس بات کی گواہ ہے ۔ اس مٹی میں اس پاک زمین میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو اس ملک کو ایک اور عظیم محب وطن سیاسی شعور سے لبریز قابل لیڈر سے نواز ا جو غریب عوام کی آواز بن کر اس ملک کے نام کو زندہ رکھنے عالمی دنیا میں پاکستان کی نیک نامی ، اور جمہوریت کو زندہ رکھتے ہوئے ایک غریب کی حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے ایک آمر کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹکا یا گیا ۔ شہید جمہوریت ذولفقار علی بھٹو کو عوامی نمائندہ ہونے اور عوام کی آواز بننے پر پھانسی دی گئی ۔

افسوس اور ستم طرفی و ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب ایک عظیم لیڈر کو تختہ دار پر لٹکا یا گیا جن کا قصور صرف غریب عوام کی حقوق کی جنگ تھا ۔ ہزار افسوس ایک بھی عوامی نمائند ہ اپنے لیڈر کی حق میں ایک لقط تک ادانہ کر سکا ۔ جس نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی بقا کے لئے وقف کر رکھی تھی ۔ وہ لیڈر جس نے اس ملک کو ایک دستوری آئین بناکر دیا تھا ۔ جس نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے لئے اپنی پوری توانائی استعمال کی تھی۔ ہماری بے وفائی اور کمزوری ھم زولفقارعلی بھٹو شہید جیسے عظیم جمہوری رہنما سے محروم ہو گئے ۔

اس دلخراش سانحے سے ملک کی بھاگ ڈور تب سے لے کر آج تک آمروں کے زیر سایہ پرورش پانے والے کرپٹ نمائندوں کے ہاتھ لگ گئی جنہیں جمہوریت کا ABC تک معلوم نہیں وہ آج ہمارے ملک کی نظام کے مالک ہیں ۔ جو اپنے لئے قانون بناتے ہیں اور خود اپنے بنائے ہوئے قانون کی پامالی کرتے ہیں ۔اداروں کو اپنے مرضی سے کام کرنے نہیں دیتے، اپنے کالے دھندوں کو چھپانے کیلئے مقدس اداروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ملک کی اعلی عدلیہ پر بھی حملے کرنے بھی پیچھے نہیں ہٹتے اور اس ملک کی قانون ردری کی ٹھوکری سمجھتے ہیں ۔

اسلام کی بنیادی اصولوں پربنائی گئی اس ملک میں بہت کچھ غلط ہورہا ہے ۔ اس قوم کی حالت ذاراورسیاسی یتیمی کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو عمران خان جیسے بہادر، دیانتداراورسچ بولنے والا لیڈر عطا کی جو ایک غریب کی حقوق کی بات کرتا ہے ۔ جو مزدور کی اُجرت کی بات کرتا ہے۔ ملک میں کرپشن ختم کرنے کی مہم شروع کی ہے ۔ آمراور کرپٹ مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنائے ہوئے ہمارے مقدس اداروں کو اپنے دائرے اختیار میں کام کرنے کی بات کرتا ہے۔ قومی خزانے سے چرائے ہوئے ملک کے غریب عوام کی پیسوں کو واپس لانے کی یہ جدوجہد کرتا ہے ۔ چوروں اور لٹیروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ آپ نےکرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خلاف جنگ شروع کی ہے ۔ یہ آپ کی بڑی غلطی ہے ۔ آپ ہماری حقوق کی جنگ لڑتے ہیں جو ہم جیسے بے وفا عوام کی حقوق کی بات کرتے ہیں۔

جس نے اس ملک کو دستوری آئین دی ، اس کو ھم نے تختہ دار پر لٹکا دیا۔ ہم اتنے وفادار قوم نہیں ہم آپ کے ساتھ چھوڑ دیں گے کیونکہ آپ حق پر ہیں۔ آپ نے عورت ذات کو اعلی مقام دی۔ اپنی ماں کی محبت کو سینے سے لگاکے زندگی کی 67 سالہ محنت میں پاکستان جیسی کرپشن کےشکار ملک میں کینسر جیسی موزی بیماری کے خلاف اعلیٰ معیار کی جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کی ۔ اعلی تعلیمی درسگاہ قائم کی۔ آپ نےقائد اعظم کے فرماں کی پیروی کی۔ آپ نے علامہ اقبال کی سوچ کو فروغ دی، آپ نے عوام کو سیاسی شعور دے کر بیدار کیا ۔ یہ سب آپ کی بہت بڑی غلطی ہے ۔ اس وجہ سے آپ کی ذات پر غلیط الزامات لگائے جارہے ہیں ۔آپ کی کردار کشی کی جارہی ہے ۔ آپ کو یہودی ہونے کے طع۔ہ دے رہے ہے ۔ آپ قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں آپ ملک میں انصاف کے طلب گارہیں ۔ یہ آپ کی خوش فہمی ہے ۔

خان صاحب!! ہمیں ڈر ہے، ہمں خوف ہے ۔ کہیں آپ کے ساتھ بھی ایسا نہ ہو ۔ آپ نے غریب کی حق کی بات کرکے سنگین غلطی کی اور اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ کرپٹ مفاد پرستوں کو عدلیہ کی راہ دیکھا کر آپ نے اس سے بھی بڑا جرم عظیم کی ہے ۔ 20 کڑور کی آبادی میں آپ نے لاکھوں عمران خان پیدا کی ہے ۔ پاکستان کے 70 ستر سال کی گندی سیاست کو آپ نے تبدیل کر دیا ہے/ سلامی جمہوری پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپ نے مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کو قانون کی کٹہرے میں کھڑا کرکے آپ نے غریبوں کے ساتھ ظلم کیا ۔

یہ غلطیاں آپ کی جان بھی لے سکتی ہے۔ ھم اتنے بھی وفادار قوم نہیں ہیں۔ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دے، ہمیں کرپشن ، نا انصافی ، لاقانونیت کی لت پڑگئی ہے ۔

خان صاحب ہم وفادار نہیں ہیں ۔

جمہوریت کو ڈھال بناکر اپنی خاندانی سیاست کو مظبوط کرنے کی گندی سیاست کو آپ نے ختم کیا۔ جھوٹی عوامی حاکمیت کی بات کرکے غریب عوام کی قیمتی وٹوں سے اپنا بنک بیلنس بنانے والی سیاست کوآپ نے پاکستانی عوام کے ساتھ مسترد کرکے شہر اقتدار میں بادشاہت کو چیلنچ کردی ۔

خان صاحب، آپ نے واقعی ظلم کی انتہا کر دیا ہے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button