عوامی مسائل

شگر: ارندو، مقامی لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے جانے والی سڑک موت کا کنواں بنا ہوا ہے، صرف چھ ماہ کارآمد ہوتا ہے

شگر(عابدشگری) سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل ارندو کے عوام دور جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کسی ناگہانی آفت اور صورتحال میں ان تک رسائی دورجدید میں بھی ناممکن ہے۔ موسم سرما کی برف باری کیساتھ یہ علاقہ دنیا سےکٹ کے رہ جاتا ہے۔ ارندو تک پہنچنے کیلئے کوئی باقاعدہ سڑک موجود نہیں۔

مقامی لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جانی والی سڑک موت کا کنواں بنا ہوا ہے اور صرف چھ ماہ کارآمد ہوتا ہے۔ اس روڈ پر کوئی روڈ قلی موجود نہ ہونے کی وجہ سے سڑک خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عوامی نمائندے صرف ووٹ مانگنے کیلئے الیکشن کے دنوں میں ہی ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں تاہم الیکشن کے بعد ہماری شکل دیکھنا گوارہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی آتشزدگی کے نقصانات سہولیات کی فقدان کی وجہ سے بڑھ گیا۔

انہوں نے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارندو عوام کی پریشانیوں کا احساس کرتے ہوئے علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button